ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکرلیا

سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکرلیا

Mon, 17 Jan 2022 11:31:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو گیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ای ایس رنگناتھن کو گرفتار کر لیا-سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ملنے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر رنگناتھن کو گرفتار کیا گیا-سی بی آئی نے جمعہ کو گیل کے ڈائریکٹر رنگناتھن اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی- اسی بنیاد پر ہفتہ کو دارالحکومت دہلی سمیت8ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے گئے - اس دوران5ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا-سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ اب تک چھاپوں میں رنگناتھن کے مختلف ٹھکانوں سے1.3کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں -


Share: